White بہاروں میں مہکتی ہوئی خوشبو ہے تو
میرے دل میں دبی ہوئی آرزو ہے تو
تجھے روبرو دیکھے ہوئے ملے ہوئے زمانے ہوگئے
تیرے انتظار میں دیکھ ہم اور دیوانے ہوگئے
ہونٹ ہیں کہ گلاب کی پنکھڑی کی طرح
بول ہیں تیرے کسی دلکش شاعری کی طرح
تیرا چہرہ تو ہمیشہ تر و تازه لگتا ہے مجھے
تیری آنکھوں سے بھی عشق رہا ہے مجھے
نام ہم دونوں کا ایک جیسا سا ہے
تیرا نام ہی تو میں نے تخلص رکھا ہے
کئی نظمیں کئی غزلیں لکھ چکے تجھ پر
تو منزل ہے شاید کہ ہم آخر رکے تجھ پر
تیرے میرے عشق میں کبھی کمی نہیں آنے والی
تیری آنکھوں میں میرے سبب نمی نہیں آنے والی
جانتا ہوں میں کہ فاصلے کم نہیں ہونے والے
تو اور میں جلدی 'ہم' نہیں ہونے والے
مگر پھر بھی
وعده گر نبھانا ہے تجھے تو آ میں منتظر ہوں تیرا
تو ہاں سے ہاں ملا میں منتظر ہوں تیرا
- کلام ؔ راہی-
©Kalaam rahi
#Love #Poetry #Shayari