"نظم
مجھے بستہ قلم مت دے
نہیں امّی !!
مجھے بستہ قلم مت دے
فصیل ِشہر کے ہر برج پہ
دہشت بھری وردی میں چوکیدار بیٹھے ہیں
وہ دوش ِ تیر و ترکش دے کے مجھ کو جیل کردیں گے
اگر تُو مجھ کو کھوئے گی
تو روئے گی
نہیں امّی !!
(ناصر انصاری )"
نظم
مجھے بستہ قلم مت دے
نہیں امّی !!
مجھے بستہ قلم مت دے
فصیل ِشہر کے ہر برج پہ
دہشت بھری وردی میں چوکیدار بیٹھے ہیں
وہ دوش ِ تیر و ترکش دے کے مجھ کو جیل کردیں گے
اگر تُو مجھ کو کھوئے گی
تو روئے گی
نہیں امّی !!
(ناصر انصاری )