وہ تم میں ہے اور ہمیشہ رہے گا
تمہارے چاہنے یا اس کے جانے سے
کوئی فرق نہیں پڑتا
غم اس بات کا ہے کہ اس کے ہونے سے
اس کی موجودگی محسوس نہیں ہوتی تھی
اسکے جانے سے وہ زندہ ہوا ہے
اسے بتانے کا کوئی فائدہ نہیں
کیونکہ مجھے اب تم پر کوئی اعتبار نہیں
وہ جہاں رہے خوش رہے
یہ حقیقت تھی کہ اس کی خوشی تم تھی
لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ خوش تمہارے بغیر ہی رہے گا
اسے جانے دو
اسے جینے دو
لو تم مل گئی
اس میں سے ملی ہو
یہ سارے الفاظ تمہارے ہیں
پر تم لفظوں میں کہیں نہیں
وہی ہے شروع سے آخر تک
اور وہی تو دراصل تم ہو!
©Ash
#Chaahat