اس قدر آپ پر فدا ہوں میں آپ بس آپ سے خفا ہوں میں

"اس قدر آپ پر فدا ہوں میں آپ بس آپ سے خفا ہوں میں سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ اب تلک قابلِ سزا ہوں میں تیسرا میں ہی تھا مثلث میں میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں سب مسائل ہی آگہی کے ہیں کیا میں سمجھا تھا اور کیا ہوں میں اب ضرورت ہے کیا دلیلوں کی آپ نے کہہ دیا , برا ہوں میں آپ کو روشنی سے مطلب ہے آپ کو کیا کہ جل رہا ہوں میں جو بھی آتا ہے اس سے کہتا ہوں تجھ سے ملنے گیا ہؤا ہوں میں مانگتے ہی نہیں مری رائے سب سمجھتے ہیں مر گیا ہوں میں شعر ابرک اسی کو کہتے ہیں منہ سے جو خود کہے نیا ہوں میں ۔۔۔۔۔ ©Lal Writes"

 اس قدر آپ پر فدا ہوں میں
آپ بس آپ سے خفا ہوں میں

سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں
خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں

آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ
اب تلک قابلِ سزا ہوں میں

تیسرا میں ہی تھا مثلث میں
میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں

سب مسائل ہی آگہی کے ہیں
کیا میں سمجھا تھا اور کیا ہوں میں

اب ضرورت ہے کیا دلیلوں کی
آپ نے کہہ دیا , برا ہوں میں

آپ کو روشنی سے مطلب ہے
آپ کو کیا کہ جل رہا ہوں میں

جو بھی آتا ہے اس سے کہتا ہوں
تجھ سے ملنے گیا ہؤا ہوں میں

مانگتے ہی نہیں مری رائے
سب سمجھتے ہیں مر گیا ہوں میں

شعر ابرک اسی کو کہتے ہیں
منہ سے جو خود کہے نیا ہوں میں

۔۔۔۔۔

©Lal Writes

اس قدر آپ پر فدا ہوں میں آپ بس آپ سے خفا ہوں میں سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ اب تلک قابلِ سزا ہوں میں تیسرا میں ہی تھا مثلث میں میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں سب مسائل ہی آگہی کے ہیں کیا میں سمجھا تھا اور کیا ہوں میں اب ضرورت ہے کیا دلیلوں کی آپ نے کہہ دیا , برا ہوں میں آپ کو روشنی سے مطلب ہے آپ کو کیا کہ جل رہا ہوں میں جو بھی آتا ہے اس سے کہتا ہوں تجھ سے ملنے گیا ہؤا ہوں میں مانگتے ہی نہیں مری رائے سب سمجھتے ہیں مر گیا ہوں میں شعر ابرک اسی کو کہتے ہیں منہ سے جو خود کہے نیا ہوں میں ۔۔۔۔۔ ©Lal Writes

People who shared love close

More like this

Trending Topic