اِک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں وہ سبھی لوگ ج | اردو شاعری۔

"اِک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں ۔ عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا اور شاعر مرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہو گی میری جاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سب نے رکھی ہوئی ہے کوئی نشانی میری جیسے کچھ آنکھ کے حلقے سے مجھے جانتے ہیں ۔ مجھ سے کیا تذکرہ سنتے ہو مری شہرت کا آٹھ دس شہر کے لڑکے سے مجھے جانتے ہیں ۔ میں کسی اور تعلق سے اُنہیں دیکھتا ہوں وہ کسی اور علاقے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں ©Sohail Bhatti"

 اِک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں 
وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں 
۔
عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا 
اور شاعر مرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں 
۔
سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہو گی میری 
جاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں 
۔
سب نے رکھی ہوئی ہے کوئی نشانی میری 
جیسے کچھ آنکھ کے حلقے سے مجھے جانتے ہیں 
۔
مجھ سے کیا تذکرہ سنتے ہو مری شہرت کا 
آٹھ دس شہر کے لڑکے سے مجھے جانتے ہیں 
۔
میں کسی اور تعلق سے اُنہیں دیکھتا ہوں
وہ کسی اور علاقے سے مجھے جانتے ہیں
۔
سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے 
خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں

©Sohail Bhatti

اِک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں ۔ عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا اور شاعر مرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہو گی میری جاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سب نے رکھی ہوئی ہے کوئی نشانی میری جیسے کچھ آنکھ کے حلقے سے مجھے جانتے ہیں ۔ مجھ سے کیا تذکرہ سنتے ہو مری شہرت کا آٹھ دس شہر کے لڑکے سے مجھے جانتے ہیں ۔ میں کسی اور تعلق سے اُنہیں دیکھتا ہوں وہ کسی اور علاقے سے مجھے جانتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں ©Sohail Bhatti

😘

#Travelstories

People who shared love close

More like this

Trending Topic