*معیار اپنا ہم نے گِرایا نہیں کبھی* *جو گِر گیا نظ | اردو Shayari

"*معیار اپنا ہم نے گِرایا نہیں کبھی* *جو گِر گیا نظر سے وہ بھایا نہیں کبھی* *حِرص و ہوس کو ہم نے بنایا نہیں شِعار* *اور اپنا اِعتبار گنوایا نہیں کبھی* *ہم آشنا تھے موجوں کے برہم مزاج سے* *پانی پہ کوئی نقش بنایا نہیں کبھی* *اِک بار اُسکی آنکھوں میں دیکھی تھی بے رخی* *پھر اس کے بعد یاد وہ آیا نہیں کبھی* *تنہائیوں کا راج ہے دل میں تمہارے بعد* *ہم نے کسی کو اس میں بسایا نہیں کبھی* *تسنیمؔ جی رہے ہیں بڑے حوصلے کے ساتھ* *ناکامیوں پہ شور مچایا نہیں کبھی* تسنیمؔ کوثر​"

 *معیار اپنا ہم نے گِرایا نہیں کبھی*
*جو گِر گیا نظر سے وہ بھایا نہیں کبھی*

*حِرص و ہوس کو ہم نے بنایا نہیں شِعار*
*اور اپنا اِعتبار گنوایا نہیں کبھی*

*ہم آشنا تھے موجوں کے برہم مزاج سے*
*پانی پہ کوئی نقش بنایا نہیں کبھی*

*اِک بار اُسکی آنکھوں میں دیکھی تھی بے رخی*
*پھر اس کے بعد یاد وہ آیا نہیں کبھی*

*تنہائیوں کا راج ہے دل میں تمہارے بعد*
*ہم نے کسی کو اس میں بسایا نہیں کبھی*

*تسنیمؔ جی رہے ہیں بڑے حوصلے کے ساتھ*
*ناکامیوں پہ شور مچایا نہیں کبھی*

تسنیمؔ کوثر​

*معیار اپنا ہم نے گِرایا نہیں کبھی* *جو گِر گیا نظر سے وہ بھایا نہیں کبھی* *حِرص و ہوس کو ہم نے بنایا نہیں شِعار* *اور اپنا اِعتبار گنوایا نہیں کبھی* *ہم آشنا تھے موجوں کے برہم مزاج سے* *پانی پہ کوئی نقش بنایا نہیں کبھی* *اِک بار اُسکی آنکھوں میں دیکھی تھی بے رخی* *پھر اس کے بعد یاد وہ آیا نہیں کبھی* *تنہائیوں کا راج ہے دل میں تمہارے بعد* *ہم نے کسی کو اس میں بسایا نہیں کبھی* *تسنیمؔ جی رہے ہیں بڑے حوصلے کے ساتھ* *ناکامیوں پہ شور مچایا نہیں کبھی* تسنیمؔ کوثر​

#bestpoetry#hindipoetry#sadpoetry#lovepoetry @Pooja @Meera Rani @Subhadra Kumari @Sona @Shilpa Kumari Jha

People who shared love close

More like this

Trending Topic