کون دیکھے گمان سے باہر خواب سب ہیں بیان سے باہر ا

"کون دیکھے گمان سے باہر خواب سب ہیں بیان سے باہر اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی اور ہم ہیں نشان سے باہر راز کھولا تلاش نے میری اک جہاں ہے جہان سے باہر یہ ملا رہبری کا آج صلہ میر ہے کاروان سے باہر جس نے بنیاد کو تھا خون دیا آج خود ہے مکان سے باہر اک اسی تیر نے ہمیں مارا جو نہ آیا کمان سے باہر آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے آ گئے داستان سے باہر سب عنایات زندگی تیری جا کے سمجھیں گے جان سے باہر وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم جو بکے بس دکان سے باہر. ••••♪♥•••• ©Lal Writes"

 کون دیکھے گمان سے باہر
خواب سب ہیں بیان سے باہر

اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی 
اور ہم ہیں نشان سے باہر

راز کھولا تلاش نے میری
اک جہاں ہے جہان سے باہر

یہ ملا رہبری کا آج صلہ
میر ہے کاروان سے باہر

جس نے بنیاد کو تھا خون دیا
آج خود ہے مکان سے باہر

اک اسی تیر نے ہمیں مارا 
جو نہ آیا کمان سے باہر

آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے
آ گئے داستان سے باہر

سب عنایات زندگی تیری
جا کے سمجھیں گے جان سے باہر

وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم
جو بکے بس دکان سے باہر.
••••♪♥••••

©Lal Writes

کون دیکھے گمان سے باہر خواب سب ہیں بیان سے باہر اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی اور ہم ہیں نشان سے باہر راز کھولا تلاش نے میری اک جہاں ہے جہان سے باہر یہ ملا رہبری کا آج صلہ میر ہے کاروان سے باہر جس نے بنیاد کو تھا خون دیا آج خود ہے مکان سے باہر اک اسی تیر نے ہمیں مارا جو نہ آیا کمان سے باہر آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے آ گئے داستان سے باہر سب عنایات زندگی تیری جا کے سمجھیں گے جان سے باہر وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم جو بکے بس دکان سے باہر. ••••♪♥•••• ©Lal Writes

People who shared love close

More like this

Trending Topic