کون دیکھے گمان سے باہر
خواب سب ہیں بیان سے باہر

ا
  • Latest
  • Popular
  • Video

کون دیکھے گمان سے باہر خواب سب ہیں بیان سے باہر اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی اور ہم ہیں نشان سے باہر راز کھولا تلاش نے میری اک جہاں ہے جہان سے باہر یہ ملا رہبری کا آج صلہ میر ہے کاروان سے باہر جس نے بنیاد کو تھا خون دیا آج خود ہے مکان سے باہر اک اسی تیر نے ہمیں مارا جو نہ آیا کمان سے باہر آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے آ گئے داستان سے باہر سب عنایات زندگی تیری جا کے سمجھیں گے جان سے باہر وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم جو بکے بس دکان سے باہر. ••••♪♥•••• ©Lal Writes

 کون دیکھے گمان سے باہر
خواب سب ہیں بیان سے باہر

اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی 
اور ہم ہیں نشان سے باہر

راز کھولا تلاش نے میری
اک جہاں ہے جہان سے باہر

یہ ملا رہبری کا آج صلہ
میر ہے کاروان سے باہر

جس نے بنیاد کو تھا خون دیا
آج خود ہے مکان سے باہر

اک اسی تیر نے ہمیں مارا 
جو نہ آیا کمان سے باہر

آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے
آ گئے داستان سے باہر

سب عنایات زندگی تیری
جا کے سمجھیں گے جان سے باہر

وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم
جو بکے بس دکان سے باہر.
••••♪♥••••

©Lal Writes

کون دیکھے گمان سے باہر خواب سب ہیں بیان سے باہر اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی اور ہم ہیں نشان سے باہر راز کھولا تلاش نے میری اک جہاں ہے جہان سے باہر یہ ملا رہبری کا آج صلہ میر ہے کاروان سے باہر جس نے بنیاد کو تھا خون دیا آج خود ہے مکان سے باہر اک اسی تیر نے ہمیں مارا جو نہ آیا کمان سے باہر آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے آ گئے داستان سے باہر سب عنایات زندگی تیری جا کے سمجھیں گے جان سے باہر وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم جو بکے بس دکان سے باہر. ••••♪♥•••• ©Lal Writes

7 Love

Trending Topic