سرد موسم میں سرخ گلابوں کی طرح ہے
تُو میری آنکھوں میں خوابوں کی طرح ہے
بہکاوے ہیں میرے دل کو یارا تیری آنکھیں
یہ نشہ سو سال پرانی شرابوں کی طرح ہے
ہمیں لے آئی سر صحرا تجھے پانے کی تمنا
تیرا ملنا میرے ہمدم سرابوں کی طرح ہے
میرا ہجر تمہاری راہ میں آنکھیں گنوا گیا
دل کا ملال بس اب حسابوں کی طرح ہے
ش م
©Raja Shafqat Mahmood
#Nofear