Raja Shafqat Mahmood

Raja Shafqat Mahmood Lives in Bahawalpur, Punjab, Pakistan

✍️ writer poet activist

  • Latest
  • Popular
  • Video

وہی انداز ہیں دلبر کے ستانے والے راہ تکتےہیں اسکی اب بھی زمانے والے رسوائیوں نے مجھے دوام بخشا ہے مر مٹ گئے ہیں مجھے آزمانے والے خواب آنکھوں میں ارمان دل میں جلے اب آگئے ہیں دیکھو آگ بجھانے والے منزلیں مقدر نہ ہوئیں سیاہ بختوں کی قافلے سے بچھڑ گئےراہ دکھانے والے جن کےشرمانے سے کھلتے تھے گلاب غم کی مورت بن گئے مسکرانے والے سودا و میر غالب،فیض و فراز جالب داستاں ہوگئے شفقت داستاں سنانے والے ش م ©Raja Shafqat Mahmood

#MusicLove #محبت  وہی انداز ہیں دلبر کے ستانے والے
راہ تکتےہیں اسکی اب بھی زمانے والے
 رسوائیوں نے مجھے دوام بخشا ہے
مر مٹ گئے ہیں مجھے آزمانے والے
خواب آنکھوں میں ارمان دل میں جلے
اب آگئے ہیں دیکھو آگ بجھانے والے
منزلیں مقدر نہ ہوئیں  سیاہ بختوں کی
قافلے سے بچھڑ گئےراہ دکھانے والے
جن کےشرمانے سے کھلتے تھے گلاب
غم کی مورت بن گئے مسکرانے والے
سودا و میر غالب،فیض و فراز جالب
داستاں ہوگئے شفقت داستاں سنانے والے
ش م

©Raja Shafqat Mahmood

#MusicLove

6 Love

سرد موسم میں سرخ گلابوں کی طرح ہے تُو میری آنکھوں میں خوابوں کی طرح ہے بہکاوے ہیں میرے دل کو یارا تیری آنکھیں یہ نشہ سو سال پرانی شرابوں کی طرح ہے ہمیں لے آئی سر صحرا تجھے پانے کی تمنا تیرا ملنا میرے ہمدم سرابوں کی طرح ہے میرا ہجر تمہاری راہ میں آنکھیں گنوا گیا دل کا ملال بس اب حسابوں کی طرح ہے ش م ©Raja Shafqat Mahmood

#شایری #Nofear  سرد موسم میں سرخ گلابوں کی طرح ہے
تُو میری آنکھوں میں خوابوں کی طرح ہے
بہکاوے ہیں میرے دل کو یارا تیری آنکھیں
یہ نشہ سو سال پرانی شرابوں کی طرح ہے 
ہمیں لے آئی سر صحرا تجھے پانے کی تمنا 
تیرا ملنا میرے ہمدم سرابوں کی طرح ہے
میرا ہجر تمہاری راہ میں آنکھیں گنوا گیا
دل کا ملال بس اب حسابوں کی طرح ہے
ش م

©Raja Shafqat Mahmood

#Nofear

9 Love

پلا۔دیا ہے تیرا نام گھول کر مریض کو قرار آیا ہوا ہے ش م ©Raja Shafqat Mahmood

#شاعری۔ #dilasa  پلا۔دیا ہے  تیرا نام گھول کر
مریض کو قرار آیا ہوا ہے
ش م

©Raja Shafqat Mahmood

#dilasa

11 Love

چمن میں جب سے یار آیا ہوا ہے بہاروں پر بھی نکھار آیا ہوا ہے وہی سچ لگتا ہے جو یار کہہ دے کچھ ایسا اعتبار آیا ہوا ہے دمِ صبح دیکھ بیٹھا ہوں کسی کو طبیعت میں خمار آیا ہوا ہے ہواہے دل کوتومطلوب جب سے نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔انتظار آیا ہوا ہے پلا دیا ہے گھول کر نام تیرا مریض کو ۔۔۔ قرار آیا ہوا ہے ش م ©Raja Shafqat Mahmood

#شاعری۔ #Rose  چمن میں جب سے یار آیا ہوا ہے
بہاروں پر بھی نکھار آیا ہوا ہے
وہی سچ لگتا ہے جو یار کہہ دے
کچھ ایسا اعتبار آیا ہوا ہے
دمِ صبح دیکھ بیٹھا ہوں کسی کو 
طبیعت میں خمار آیا ہوا ہے 
ہواہے دل کوتومطلوب جب سے
نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔انتظار آیا ہوا ہے
 پلا دیا ہے گھول کر  نام تیرا
مریض کو  ۔۔۔ قرار آیا ہوا ہے

ش م

©Raja Shafqat Mahmood

چمن میں جب سے یار آیا ہوا ہے بہاروں پر بھی نکھار آیا ہوا ہے وہی سچ لگتا ہے جو یار کہہ دے کچھ ایسا اعتبار آیا ہوا ہے دمِ صبح دیکھ بیٹھا ہوں کسی کو طبیعت میں خمار آیا ہوا ہے ہواہے دل کوتومطلوب جب سے نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔انتظار آیا ہوا ہے

6 Love

ساری عمر کہانی ہوگئی تیرے نام جوانی ہوگئی راجہ تو پردیس گیا ہے تنہا رات کی رانی ہوگئی تیرے نام کی مالا جپتے دنیا سے انجانی ہوگئی اس کی گلی میں آتے جاتے لیلی بھی دیوانی ہوگئی تجھ کو شفقت اتنا سوچا اپنوں سے بیگانی ہوگئ تمہاری چھت پر نظر ملی گرم شام سہانی ہوگئ پھول کتابوں میں کیا سوکھے یار محبت پرانی ہوگئی تیرے نام جوانی ہوگئی ساری عمر کہانی ہوگئی ش م ©Raja Shafqat Mahmood

#شایری #gurpurab  ساری عمر کہانی ہوگئی
تیرے نام جوانی ہوگئی
راجہ تو پردیس گیا ہے
تنہا رات کی رانی ہوگئی
تیرے نام کی  مالا جپتے 
دنیا سے انجانی ہوگئی
اس کی گلی میں آتے جاتے
لیلی بھی دیوانی ہوگئی
تجھ کو شفقت اتنا سوچا
اپنوں سے بیگانی ہوگئ
تمہاری چھت پر نظر ملی 
گرم شام سہانی ہوگئ
پھول کتابوں میں کیا سوکھے
یار محبت پرانی ہوگئی
تیرے نام جوانی ہوگئی
ساری عمر کہانی ہوگئی
ش م

©Raja Shafqat Mahmood

#gurpurab

9 Love

#شاعری۔  tumhari baton say ab mohabat ki khushbu nahi aati

tumhari baton say ab mohabat ki khushbu nahi aati

102 View

Trending Topic