خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں فقط تیری مرضی کو

"خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں یہ کہہ دو وہ طوفاں سے دامن بچائیں جو ہنس ہنس کے یہ چشم نم دیکھتے ہیں یہاں پر خودی عشق کی جاگ اٹھی ہے وہاں حسن کا سر بھی خم دیکھتے ہیں تمہارے ستم کا انہیں خوف کیا ہو ستم میں جو لطف و کرم دیکھتے ہیں نہیں پائیں گے اپنی منزل وہ مظہرؔ جو غیروں کے نقش قدم دیکھتے ہیں ©Nazim Manzoor Nazim"

 خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں 
فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں 

کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو 
تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں 

یہ کہہ دو وہ طوفاں سے دامن بچائیں 
جو ہنس ہنس کے یہ چشم نم دیکھتے ہیں 

یہاں پر خودی عشق کی جاگ اٹھی ہے 
وہاں حسن کا سر بھی خم دیکھتے ہیں 

تمہارے ستم کا انہیں خوف کیا ہو 
ستم میں جو لطف و کرم دیکھتے ہیں 

نہیں پائیں گے اپنی منزل وہ مظہرؔ 
جو غیروں کے نقش قدم دیکھتے ہیں

©Nazim Manzoor Nazim

خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں یہ کہہ دو وہ طوفاں سے دامن بچائیں جو ہنس ہنس کے یہ چشم نم دیکھتے ہیں یہاں پر خودی عشق کی جاگ اٹھی ہے وہاں حسن کا سر بھی خم دیکھتے ہیں تمہارے ستم کا انہیں خوف کیا ہو ستم میں جو لطف و کرم دیکھتے ہیں نہیں پائیں گے اپنی منزل وہ مظہرؔ جو غیروں کے نقش قدم دیکھتے ہیں ©Nazim Manzoor Nazim

#Poetry

#Time

People who shared love close

More like this

Trending Topic