*آغاز محبت*
تین سال پہلے آج ہی کی تاریخ کو ہماری محبت کی زندگی کا سنہرہ آغاز ہوا تھا ،
وہ دس دسمبر سردیوں کی رات تھی ، ہر طرف پر کیف نظارے تھے ، موسم بلکل پر سکون پرکشش اور لطف اندوز تھا
ہم دونوں ایک دوسرے بلکل انجان تھے ، ہمارے ذہنوں میں اب تک ایک دوسرے کے تصوراتی چہرے تھے ،
ہم نے کبھی ایک دوسرے کو دیکھا نہیں تھا ،
ہمارے دلوں میں محبت کے جزبات گھر چکے تھے ، دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ضرور تھے
مگر دونوں ایک دوسرے سے اظہار کرتے ہوئے اپنی آنکھیں چرا رہا رہے تھے
لیکن دل کے راز کو آخر کب تک دل میں دبایا جا سکتا ہے ،
صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا ، دل کے جزبات الفاظ بن کر آخر کار ہونٹوں پر آ ہی گئے ،
وہ کہتی ہے ، مجھے آپ سے محبت ہوگئی ، ضروری نہیں کہ آپ بھی ہم سے محبت کریں ،
ادھر بھی دل کی دھڑکن تیز ہو چکی تھی ، اظہار محبت کی خواہش ادھر بھی جگی لیکن ،
کئی بار ایسا ہوتا ہےکہ انسان کے پاس وہ سب کچھ بیان کرنے کے لئے وہ الفاظ نہیں ہوتے جو اس کے دل میں ہوتا ہے ،
محبت ایک ایسا احساس ہے جس کے ملنے کے پہلے ہی اسے کھونے کا ڈر لگنے لگتا ہے ،
یہی صورتِ حال ہماری بھی تھی ، مجھے بھی محبت کے حاصل ہونے سے پہلے ہی اسے کھو دینے کا ڈر ستانے لگا تھا ،
آغاز سے پہلے ہی میں انجام کو دیکھنے لگا تھا ،
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔لیکن ۔۔۔۔۔محبت کہاں ہار مانتی ہے ، محبت تو بس محبت ہوتی ہے وہ دماغ کا نہیں بس دل کا سنتی ہے کیوں کہ دل کو بھی معلوم ہے کہ کسی کے پانے یا کھونے کا نام محبت تھوڑی ہے ،
وہ تو بس ایک خوبصورت احساس ہے
اور ہم ایک دسرے سے محبت کر رہے تھے کوئی سودے بازی نہیں کہ محبت سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی قسمیں کھاتے وعدہ کرتے ، ہماری ایک دوسرے سے کوئی شرطیں نہیں تھیں ،
اور پھر ادھر سے بھی اظہار محبت کے ذریعہ ہم ایک دوسرے کے محبوب بن گئے ،
اور اب تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ،
وہ لڑکی جو کبھی اجنبی تھی ، وہ میرے دل کی شہزادی ہے ، میری محبت ہے ، میرا سکون ہے ،
میری عزت ہے ، اور ہمیشہ رہے گی ، ہم ساتھ رہیں یا نہ رہیں ، وہ ،
اس کی یادیں اور اسکی عزت میرے پاس امانت ہیں ، جس میں ، میں کبھی خیانت نہیں کرونگا ،
l love You meri Shahzadi . ( ❤ )
©insta id : mohd_yasir147