تمہیں لے کر میری بڑی عجیب
خواہشیں ہیں
تمہارا ہاتھ پکڑ کر میں
اپنے بچپن کی طرف دوبارہ
سفر کرنا چاہتا ہوں
اپنے سارے خواب
تمارے ساتھ دوبارہ سے
دیکھنا چاہتا ہوں
پتا ہے کیوں؟
کیوں کہ دنیا کہ سب سے حسین لمحے
بچپن کہ ہی تو ہوتے ہیں
اس لیے میں اپنی زندگی کہ
سب سے خوبصورت دن
دنیا کہ سب سے خوبصورت شخص کہ ساتھ
گزارنا چاہتا ہوں
کیوں کہ
بچپن کی یادیں مرتے دم تک یاد رہتی ہیں
جب کہ جوانی اور بڑھاپے کی یادیں
خزاں کہ موسم میں
درختوں کہ پتوں کی طرح
ساتھ چھوڑ جاتی ہیں
شاید اس لیے ہی ہماری زندگی میں ایک لفظ
(کاش)ہے
کاش ہم بڑھاپے سے بچپن کی طرف سفر کر پاتے
لیکن اگر ایسا ہوتا
تو کیا ہماری زندگی میں لفظ
کاش
نا ہوتا؟