بابائے قوم کے حضور قوم بہت دلگیر ہے بابا اپنی ہی

"بابائے قوم کے حضور قوم بہت دلگیر ہے بابا اپنی ہی تقصیر ہے بابا تیرے کام سے روگردانی شرم سے ہم ہیں پانی پانی یاد منانے کی حد تک ہی تیری ہر تقریر ہے بابا روح سے تیری شرمندہ ہیں زندہ رہنے کو زندہ ہیں تو نے جو پیغام دیا تھا وہ تو ہم سب بھول چکے ہیں راشی افسر کرسی پر ہے اوپر تری تصویر ہے بابا پیار تھا جس خطے سے تجھ کو پاکستان کی شہ رگ تھا جو ظالم کے پنجے میں اب تک آج وہی کشمیر ہے بابا سانسیں زخمی دھڑکن بیکل صبح کا مسکن شام کا مقتل حالت تیرے اس گلشن کی دیکھ بہت گھمبیر ہے بابا حسنیؔ ©Ismail Hasni Baltistani"

 بابائے قوم کے حضور

قوم بہت دلگیر ہے بابا
اپنی ہی تقصیر ہے بابا
تیرے کام سے روگردانی
شرم سے ہم ہیں پانی پانی
یاد منانے کی حد تک ہی 
تیری ہر تقریر ہے بابا
روح سے تیری شرمندہ ہیں
زندہ رہنے کو زندہ ہیں
تو نے جو پیغام دیا تھا
وہ تو ہم سب بھول چکے ہیں
راشی افسر کرسی پر ہے 
اوپر تری تصویر ہے بابا
پیار تھا جس خطے سے تجھ کو
پاکستان کی شہ رگ تھا جو
ظالم کے پنجے میں اب تک
آج وہی کشمیر ہے بابا
سانسیں زخمی دھڑکن بیکل
صبح کا مسکن شام کا مقتل
حالت تیرے اس گلشن کی 
دیکھ بہت گھمبیر ہے بابا
                                            حسنیؔ

©Ismail Hasni Baltistani

بابائے قوم کے حضور قوم بہت دلگیر ہے بابا اپنی ہی تقصیر ہے بابا تیرے کام سے روگردانی شرم سے ہم ہیں پانی پانی یاد منانے کی حد تک ہی تیری ہر تقریر ہے بابا روح سے تیری شرمندہ ہیں زندہ رہنے کو زندہ ہیں تو نے جو پیغام دیا تھا وہ تو ہم سب بھول چکے ہیں راشی افسر کرسی پر ہے اوپر تری تصویر ہے بابا پیار تھا جس خطے سے تجھ کو پاکستان کی شہ رگ تھا جو ظالم کے پنجے میں اب تک آج وہی کشمیر ہے بابا سانسیں زخمی دھڑکن بیکل صبح کا مسکن شام کا مقتل حالت تیرے اس گلشن کی دیکھ بہت گھمبیر ہے بابا حسنیؔ ©Ismail Hasni Baltistani

#Hopeless

People who shared love close

More like this

Trending Topic