میں ہاسپٹل سے واپس آتی تھی نہ
تو میرے میاں جی نے میرے لیے فورا آملیٹ بنادیا کرنا
کہ یہ سالن وہ کھائے گی نہیں ,گرم روٹی بنوانی،میرے واپس آنے تک بھوکا بیٹھے رہنا
آئےگی تو ساتھ مل کے کھائے گے،گھر میں سب کھانا کھا چکے ہوتے اور وہ میرا انتظار کرتے رہتے
اور جب بھی بازار جانا چاکلیٹس اور فروٹ کیک لازمی لانا
میری زوجہ محترمہ کو آدھی رات کو کیک یا چاکلیٹ والی بھوک لگتی ہے۔۔😃😇
میں نے کہیں بھی جانا ہوتا تھا تو میرے سے زیادہ انہیں ٹینشن ہوتی،کپڑے نکالے یا نہیں،
استری ہوئے یا نہیں ،جوتا کونسا پہن رہی ہو ۔کوئی
پلین جوتا پہننا،😃
جب میں بیمار ہونا تو سائے کی طرح میرے ساتھ رہنا ساری ساری رات جاگتے رہنا
ایک پل بھی غافل نہ ہونا میری ایک کراہ سے اٹھ کےبیٹھ جانا🥰۔۔
میری ہرضدپہ ہارمان جانا،ہمارےہر جھگڑے میں پہلے معافی مانگ لینا,
میرے لیے سب سے لڑ جانا۔۔۔💕
تو کیا ایسی بے لوث محبتوں کا قرض واجب نہیں ہوتا💓۔۔
اور جب شوہر پیار اور قدر کرنے والا ہو تو شوق بھی پورے ہوتے اور نخرے بھی 🤗🥰۔۔
مجھ پہ میرے شوہر کی اطاعت واجب ہےجو میں ہمیشہ دل وجان سے کروں گی😘❤️
©Dr itra qasim
Continue with Social Accounts
Facebook Googleor already have account Login Here