talha Mismaar

talha Mismaar Lives in Pune, Maharashtra, India

MAI HU NA CHEEZ MERI KOI BHI TAREEF NAHI ( medical student at zvm Greek medical college ,pune.)

  • Latest
  • Popular
  • Video

طبیعت یاد کے انبار سے بھاری ہماری کھڑی ہے کٹگھرے میں پھر وفا داری ہماری نہیں جسکو سلیقہ نظرِ جاں سے گفتگو کا اِک ایسے شخص کو دے دی گئی پیاری ہماری اُسی کو سوچتے پھر آج کا دن ڈھل چکا ہے اُسی کو سوچتے گزرے گی شب ساری ہماری کہ مستقبل میں نکلے گے خزانے اس جگہ سے ملی ہے خاک میں برسوں کی دلداری ہماری کہ برسوں بعد بھی اُس لب پہ ایسی خامشی تھی نہ اپناپن ، نہ دلجوئی ، نہ غم خواری ہماری ہے نظریں اپنی ماضی سے ہی کچھ جذبے سمیٹے مکمل وصلِ جاناں کی ہے تیاری ہماری طلحہ مسماؔر ©talha Mismaar

 طبیعت یاد کے انبار سے بھاری ہماری
کھڑی ہے کٹگھرے میں پھر وفا داری ہماری 

نہیں جسکو سلیقہ نظرِ جاں سے گفتگو کا 
اِک ایسے شخص کو دے دی گئی پیاری ہماری 

اُسی کو سوچتے پھر آج کا دن ڈھل چکا ہے
اُسی کو سوچتے گزرے گی شب ساری ہماری

کہ مستقبل میں نکلے گے خزانے اس جگہ سے 
ملی ہے خاک میں برسوں کی دلداری ہماری

کہ برسوں بعد بھی اُس لب پہ ایسی خامشی تھی
نہ اپناپن ، نہ دلجوئی ، نہ غم خواری ہماری

ہے نظریں اپنی ماضی سے ہی کچھ جذبے سمیٹے 
مکمل وصلِ جاناں کی ہے تیاری ہماری

طلحہ مسماؔر

©talha Mismaar

طبیعت یاد کے انبار سے بھاری ہماری کھڑی ہے کٹگھرے میں پھر وفا داری ہماری نہیں جسکو سلیقہ نظرِ جاں سے گفتگو کا اِک ایسے شخص کو دے دی گئی پیاری ہماری اُسی کو سوچتے پھر آج کا دن ڈھل چکا ہے اُسی کو سوچتے گزرے گی شب ساری ہماری کہ مستقبل میں نکلے گے خزانے اس جگہ سے ملی ہے خاک میں برسوں کی دلداری ہماری کہ برسوں بعد بھی اُس لب پہ ایسی خامشی تھی نہ اپناپن ، نہ دلجوئی ، نہ غم خواری ہماری ہے نظریں اپنی ماضی سے ہی کچھ جذبے سمیٹے مکمل وصلِ جاناں کی ہے تیاری ہماری طلحہ مسماؔر ©talha Mismaar

12 Love

White شہر میں وہی موسم ، ٹوپیاں جلانے کا مومنوں تقاضا ہے ، کھیتیاں جلانے کا ہے عوام کی منشا ، مسندِ حکومت پھر حق یہ کس نے بخشا ہے ، بستیاں جلانے کا اُن سے کیسی اُمیدِ حرمتِ وجودِ زن کھیل جن کا آبائی ، تتلیاں جلانے کا خواہشیں جلا بیٹھیں ، خوف جن کو ہوتا تھا گرم برتنوں سے بھی ، اُنگلیاں جلانے کا اُس کے خط ہے بے معنی، اب نہیں کوئی مطلب راکھ کو اڑانے کا ، پرچیاں جلانے کا کیا خبر تھی منزل ہے ، ہے قرار سی راہیں فیصلہ انوکھا تھا کشتیاں جلانے کا __طلحہ مسماؔر __ ©talha Mismaar

#sunset_time  White شہر میں وہی موسم ، ٹوپیاں جلانے کا 
مومنوں تقاضا ہے ، کھیتیاں جلانے کا 

ہے عوام کی منشا ، مسندِ حکومت پھر 
حق یہ کس نے بخشا ہے ، بستیاں جلانے کا

اُن سے کیسی اُمیدِ حرمتِ وجودِ زن
کھیل جن کا آبائی ، تتلیاں جلانے کا 

خواہشیں جلا بیٹھیں ، خوف جن کو ہوتا تھا 
گرم برتنوں سے بھی ، اُنگلیاں جلانے کا 

اُس کے خط ہے بے معنی، اب نہیں کوئی مطلب 
راکھ کو اڑانے کا ، پرچیاں جلانے کا

کیا خبر تھی منزل ہے ، ہے قرار سی راہیں
فیصلہ انوکھا تھا کشتیاں جلانے کا

 __طلحہ مسماؔر __

©talha Mismaar

#sunset_time

13 Love

White ہجومِ احباب ہو کہ یکجا ، جو برسوں مانندِ گھر رہے ہیں ہمارے جسموں کے حصے ریزوں ، کی شکل لے کر بکھر رہے ہیں کہیں سے آتی ہے اِک سواری ، جو آئی اور آ کہ لے چلی ہے وہ ساری یادیں ،وہ سارے جذبے ، جو دوستی کا ثمر رہے ہیں کہیں سفر کی ہیں مشکلیں تو ، کہیں پہ دل ہی بجھے ہیں سارے جدائیوں میں غروب ہو کر، حضورِ دنیا اُبھر رہے ہیں وہ دوستوں کی ، وہ نسبتوں کی، خلا جو اِک عمر دل میں ہوگی سبھی وہ مسماؔر اپنے دل میں ، ابھی سے محسوس کررہے ہیں __طلحہ مسماؔر__ ©talha Mismaar

#sad_quotes  White ہجومِ احباب ہو کہ یکجا ، جو برسوں مانندِ گھر رہے ہیں
ہمارے جسموں کے حصے ریزوں ، کی شکل لے کر بکھر رہے ہیں

کہیں سے آتی ہے اِک سواری ، جو آئی اور آ کہ لے چلی ہے
وہ ساری یادیں ،وہ سارے جذبے ، جو دوستی کا ثمر رہے ہیں

کہیں سفر کی ہیں مشکلیں تو ، کہیں پہ دل ہی بجھے ہیں سارے 
جدائیوں میں غروب ہو کر، حضورِ دنیا اُبھر رہے ہیں

وہ دوستوں کی ، وہ نسبتوں کی، خلا جو اِک عمر دل میں ہوگی
سبھی وہ مسماؔر اپنے دل میں ، ابھی سے محسوس کررہے ہیں

 __طلحہ مسماؔر__

©talha Mismaar

#sad_quotes

13 Love

#cg_forest  White اس تشنہ لبی میں وہ سرابوں کی طرح ہے 
اِک شخص مرے ذہن میں خوابوں کی طرح ہے

اوراق جو شاہد تھے تری یاد کے مجھ میں 
اب دل میں وہ بوسیدہ کتابوں کی طرح ہے

 نقصانِ محبت میں کسی شخص کے اشکاں 
اِک چشمہء بےباک کے آبوں کی طرح ہے

روحیں جو مخالف ہیں تو جسموں کا ملن پھر
مل کر بھی بہت سخت حجابوں کی طرح ہے

اِس حالتِ دشوار بھی مسماؔر تری ضد 
اغیار کے کوچوں میں نوابوں کی  طرح ہے

__ طلحہ مسماؔر __

©talha Mismaar

#cg_forest

171 View

 





















.
.

©talha Mismaar

. . ©talha Mismaar

129 View

 








.
.

©talha Mismaar

. . ©talha Mismaar

153 View

Trending Topic